empty
09.09.2021 03:46 PM
یورو/امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کا تجارتی منصوبہ برائے 9 ستمبر 2021

کل کرنسی مارکیٹ نے کافی کم سرگرمی دکھائی، جو بالخصوص مکمل طور پر خالی معاشی کیلنڈر کی وجہ سے ہے۔ امریکی ڈالر میں اضافہ ہوا اگرچہ غیر اہم ہے۔ یورو کرنسی اس سے مستشنٰی تھی، جس نے قدرے زیادہ نمایاں کمی دکھائی۔ اس کمی کے ساتھ دراصل یورو نے باقی کرنسی مارکیٹ کو لپیٹ میں لیا، کیونکہ یہ ایک ہی کرنسی تھی جو ایک دن پہلے اپنی جگہ پر قائم رہ سکی۔ لیکن اس کے کل کے رویے سے اندازہ لگائیں تو سرمایہ کار امریکی ڈالر اور امریکی معیشت کے امکانات پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

آج، پوری کرنسی مارکیٹ کی قسمت یورپی سینٹرل بینک کے ہاتھوں میں ہے۔ یورپی ریگولیٹر کے بورڈ کے اجلاس کے اہم نتیجہ کا امریکی ڈالر کی طویل مضبوطی کا باعث بننے کا امکان ہے۔ خاص طور پر اس میں کوئی شک نہیں کہ مالیاتی پالیسی کے پیرامیٹر تبدیل نہیں ہوں گے۔ یورپی افراطِ زر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے، مقداری نرمی کے پروگرام اور بڑھتی سود کی شرح دونوں میں کمی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کا ایکشن پلان یورپی سنٹرل بینک کے پروگرام کے دستاویزات میں لکھا گیا ہے۔ یہ یاد کیا جاسکتا ہے کہ فیڈرل ریزرو سسٹم نے بالکل اسی طرح کی صورتحال میں یہی کیا۔ تاہم، یورپی ریگولیٹر انتہائی ہچکچاہٹ کا برتاؤ کر رہا ہے، جو تشویش کا باعث ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ معیشت کی صورتِ حال مزید بدتر ہو سکتی ہے اور ریگولیٹر کے پاس بغیر انتباہ کے مالیاتی پالیسی میں سختی شروع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

اور اگر سرمایہ کار ایسے پلٹاؤ کے لئے تیار نہ ہوں تو وہ بڑے نقصانات اٹھائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ فیڈرل ریزرو سسٹم مارکیٹ کو کئی ماہ سے مقداری نرمی کے پروگرام میں بتدریج کمی کے لئے تیار کرتے رہے ہیں۔ سود کی شرح میں اضافے کا کافی پہلے اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، یورپی سینٹرل بینک ایسا رویہ رکھتا ہے کہ جیسے کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ اس رویے کی وجہ معاشی ترقی کی رفتار کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی بلند شرح کے بارے میں ریگولیٹر کے خدشات میں ہے۔ درحقیقت ، یورپ میں مجموعی معاشی صورتِ حال امریکہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر خراب ہے، اور اس صورتِ حال میں مالیاتی پالیسی کی سختی معاشی بحالی کو کمزور کر سکتی ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ صورتِ حال بہت دور جا سکتی ہے ، اور کوئی بھی اقدام کرنے میں بہت دیر ہو جائے گی۔ اس طرح ، یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ سرمایہ کار امریکی ڈالر کو ترجیح دیتے ہیں۔

ری فنانسنگ ریٹ (یورپ):

This image is no longer relevant

قیمت 1.1880/1.1905 کے مزاحمی ایریا سے پلٹی اور 1.1800 کی سطح پر واپس آئی جہاں ایک معمولی جمود ہوا۔ مارکیٹ آج ای سی بی کی متوقع میٹنگ کی وجہ سے سرگرم ہو سکتی ہے، جہاں قیاس آرائیوں کو رَد نہیں کیا جاتا۔ قیمت کے 1.1790 کی سطح سے نیچے رکھی جانے سے یورو کو 1.1700 کی طرف مزید کمزور کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے 1.3880 کی مزاحمتی سطح کے ایریا میں اصلاحی دور کا خاتمہ کیا ہے، جہاں تجارتی سود میں تبدیلی آئی تھی۔ اس لمحے 1.3750 کے نشان کے ایریا میں معمولی سا سٹاپ ہے۔ اگر قیمت 1.3730 کی سطح سے نیچے رہتی ہے تو بعد ازاں 1.3680-1.3600 کی حد کی جانب زوال ممکن ہے۔

This image is no longer relevant

Mark Bom,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
ٹائم فریم منتخب کریں
5
منٹ
15
منٹ
30
منٹ
1
گھنٹہ
4
گھنٹے
1
دن
1
ہفتہ
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback
 

Dear visitor,

Your IP address shows that you are currently located in the USA. If you are a resident of the United States, you are prohibited from using the services of InstaFintech Group including online trading, online transfers, deposit/withdrawal of funds, etc.

If you think you are seeing this message by mistake and your location is not the US, kindly proceed to the website. Otherwise, you must leave the website in order to comply with government restrictions.

Why does your IP address show your location as the USA?

  • - you are using a VPN provided by a hosting company based in the United States;
  • - your IP does not have proper WHOIS records;
  • - an error occurred in the WHOIS geolocation database.

Please confirm whether you are a US resident or not by clicking the relevant button below. If you choose the wrong option, being a US resident, you will not be able to open an account with InstaForex anyway.

We are sorry for any inconvenience caused by this message.